(جمال اددین) پولیس نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 2 نئے ملزمان کو گرفتار کر لیا انسداد دھشتگردی عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا ، انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
پولیس نے 2 ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا ملزم محمد عمر صابر اور ندیم احمد کو پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا ۔
ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہیں یہ ملزمان ابتک گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھے، شناخت پریڈ کرائی جائے عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور 12 جنوری کو ملزمان کی شناخت پریڈ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ملزمان کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں گرفتار کیا گیا۔