باسم سلطان:پنجاب ٹرانسپورٹ کپمنی کی جانب سے شہر میں آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کے لئے الیکٹرک بسیں بطور پائلٹ پراجیکٹ چلائی جائیں گی،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے پری کوالیفیکیشن بین الاقوامی بولی کا اعلان کر دیا ہے۔ملکی و غیر ملکی کمپنیز سے ٹینڈر کی کوٹیشنز مانگ لی گئیں،ورلڈ بنک کی 3.5 ارب کی رقم سے 27 بسیں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔
سی ای او فائق احمد کا کہنا تھا کہ 4سے 5 ماہ میں بڈرز کا فیصلہ کر لیا جائے گا ،رواں سال ہی شہری سستی اور ماحول دوست بسوں سے مستفید ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسیں چل جانے سے خزانے کو 300 روپے پر کلومیٹر کا فائدہ ہو گا۔