سٹی42: جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
فواد چودھری کیخلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،اس حوالے سے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا،احتساب عدالت نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل 30 جنوری کو احتساب عدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور تھا۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کس پارٹی سے الیکشن لڑنا ہے؟ ابھی فیصلہ کرنا ہے، میڈیا سے گفتگو کرنے میں مسلہ ہوتاہے، کریں گے گفتگو ضرور، سب سے زیادہ آزادی میڈیا کو ہمارے دور میں ملی۔
فوادچودھری اور انکی اہلیہ حباء فواد کی اپیلوں پر سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی گئی،ایپلٹ ٹریبونل نے ایف آئی اے سےفوادچودھری کے بیرون ممالک سفر اور بینک سے اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں، فواد چودھری کی اپیل پر کل دوبارہ سماعت کی جائے گی،حباء فواد کے بھی بیرون ممالک سفر اور بینک سے اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔