(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت الیکشن کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس,تمام اضلاع کے ڈی سیز اور کمشنر نے شرکت کی,انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان اور حساس پولنگ سٹیشنز میں کیمرے لگانے کا جائزہ لیا گیا.
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ڈی سیز اور کمشنر سے الیکشن کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس ہوئی ۔سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد ،سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ، سیکرٹری آئی اینڈ سی مریم خان نے شرکت کی ۔چیف سیکرٹری نے تمام ڈی سیز کو ٹرانسپورٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔
سکیورٹی پلان اورتمام حساس پولنگ اسٹیشن پر کیمرے لگانے پرپیشرفت کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے تمام ڈی سیز کو شفاف الیکشن کرانے کی ہدایت کی اور پولیس کیساتھ مل کر پلان تیار کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.