پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے میٹرک امتحانات میں ایک ماہ تاخیر کیلئے خط لکھ دیا

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے میٹرک امتحانات میں ایک ماہ تاخیر کیلئے خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: آل پاگستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکریٹری ہائرایجوکیشن کو میٹرک امتحانات میں ایک ماہ تاخیر کیلئے خط لکھ دیا۔

آل پاگستان پراٸیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو میٹرک امتحانات میں ایک ماہ تاخیر کیلئے خط لکھ دیا۔مرکزی صدر ایپسا میاں شبیراحمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ سموگ اور موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بچوں کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوچکاہے ، ان کا کہنا تھا کہ تقریبا ایک ماہ کی تعطیلات کی وجہ سے بچوں کا سلیبس نامکمل ہے۔سلیبس کی تکمیل، دہرائی اور ٹیسٹ سیشن کیلۓ ایک ماہ کا مزید وقت دیا جائے ۔

مرکزی صدر ایپسا میاں شبیراحمد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ طویل تعطیلات اور الیکشن کی وجہ سے میٹرک امتحانات 15 اپریل سے شروع کیے جائیں،۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیف، پیما، میٹرک سمیت تمام امتحانات ایک ماہ تاخیر سے شروع کیے جائیں۔