ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کو نیانام دے دیا  

Shahrukh khan,Alia bhutt,Bollywood,City42
کیپشن: Shahrukh khan and Alia bhutt,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ماں بننے کے بعد ایک نیا خوبصورت نام دے دیا ہے۔شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کےلیے ایک سیشن رکھا، جس میں اداکار نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات بھی دیے۔

 اداکار سے ایک مداح نے اس سیشن کے دوران ایک سوال کیا کہ عالیہ بھٹ آپ کو ’SRK‘ کی بجائے صرف ’SR‘ کیوں بلاتی ہیں ؟

 اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’SR‘ کا مطلب پیارا اور رومانوی(Sweet & Romantic) ہوسکتا ہے یا شاید سینئر اور قابل احترام (Senior & Respectable) یا پھر شاید صرف شاہ رخ بھی ہوسکتا ہے۔

 
شاہ رخ خان کی مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سامنے آنے والی کنفیوژن کو عالیہ بھٹ نے خود ہی دور کردیا۔

 عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان اور ان کے مداح کی اس گفتگو کا حصّہ بنتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو’SR‘ اس لیے کہتی ہوں کیونکہ آپ بہت پیارے اور قابلِ احترام (Sweet & Respectable) ہیں۔

 اُنہوں نے مزید لکھا کہ لیکن اب 25 جنوری سے میں آپ کو پٹھان کہہ کر بلاؤں گی۔

 جس پر شاہ رخ خان نے جواب میں لکھا کہ ٹھیک ہے چھوٹی، اور اب میں تمہیں ’اماں بھٹ کپور‘ کہوں گا!

 واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم’ڈیئر زندگی‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب ان دونوں اداکاروں کے درمیان عمر کا بہت زیادہ فرق ہونے کے باوجود بھی ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا دوستانہ تعلق ہے۔

 فلم’ڈیئر زندگی‘ کے بعد ان دونوں نے 2022ء میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم’ ڈارلنگز‘ کو مل کر پروڈیوس بھی کیا۔اتنا ہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ اکثر اپنے انٹرویوز میں ایک دوسرے کی تعریفیں بھی کرتے نظر آتے ہیں۔