سٹی 42: سونے اور چاندی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی،عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستاہوکر 1848 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
ایک تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا 1 لاکھ 83 ہزار 400 روپے تک گرگیا ،10 گرام سونا 4458 روپے سستا ہوگیا ،10گرام سونا 1 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 2130 روپے ہوگئی ۔