ویب ڈیسک : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آگئے۔
عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید بشیر کا ویڈیو ریکارڈ آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کی گئی۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی ہے۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں۔ ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کو واپس دیا۔ مبینہ ویڈیو میں بیان رکارڈ کراتے ہوئے ملزم نظر نہیں آرہا۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت پانچ بج کر 28 منٹ درج ہے۔ عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تھا۔
RPO گجرات کی موجودگی میں DPO گجرات اپنا فون SHO کو دے کر ملزم نوید کا پہلا اعترافی ویڈیو حملہ کے کچھ دیر بعد 5:28 pm کو ریکارڈ کرواکر ریلیز کردیتا۔ ریکارڈنگ کیساتھ ہی ویڈیو سرکاری what’s app صحافی ٹویٹ کردیتے ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 5, 2023
اتنی اہم منصب پر RPO DPO سے اتنی مجرمانہ غفلت کروانے والا کون تھا؟ pic.twitter.com/8w75JZlUwx