(عابد چودھری)شہر میں امن و امان کی عجب صورتحال، شہری باہر اور ملزمان جیل میں غیر محفوظ، کینٹ کچہری کے بخشی خانے میں ملزمان کے تشدد کا نشانہ بننے والا ملزم دم توڑ گیا، ملزم اقدامِ قتل کے مقدمے میں قید تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم فاروق کو کینٹ کچہری کے بخشی خانے میں قید ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ملزم کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول فاروق کے خلاف تھانہ شمالی چھائونی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا، جسے گرفتار کر کے کیمپ جیل بھجوایا گیا تھا۔