90 سال بعد ٹویوٹا نے جنرل موٹرز سے سب سے بڑا اعزاز چھین لیا

90 سال بعد ٹویوٹا نے جنرل موٹرز سے سب سے بڑا اعزاز چھین لیا
کیپشن: Toyota and GM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نوے سال بعد جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا نے امریکی کمپنی جنرل موٹرز یا جی ایم سے امریکامیں سب سے بڑے  کار سازادارے کا اعزاز چھین لیا ہے۔

ڈیٹرائٹ میں قائم جنرل موٹرز کے ادارے نے 1931 میں اپنے قیام کے بعد ہی دنیا کے سب سے بڑے کار ساز ادارے کا اعزاز   فورڈ سے چھین لیا تھا تاہم کورونا وبا کے دنوں میں سیمی کنڈکٹرچپس کی شدید قلت نے جی ایم موٹرز کو بری طرح متاثر کیا۔
ٹویوٹا نے 2021 میں امریکا یں 2.332 ملین گاڑیاں فروخت کیں جبکہ اس کے مقابلے میں جنرل موٹرز نے 2.218 ملین گاڑیاں فروخت کیں۔ جی ایم کی سیلز میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ٹویوٹا نے 10 فیصد زیادہ گاڑیاں بیچی ہیں۔
2020 میں جی ایم نے مجموعی طور پر 2.55 ملین گاڑیاں فروخت کی تھیں جبکہ ٹویوٹا نے 2.11 ملین اور فورڈ موٹر کمپنی 3.04 ملین گاڑیاں بیچ پائی تھی۔
دوسری طرف ٹویوٹا نے سب سے زیادہ گاڑیاں بیچنے کے اعزاز پر جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ٹویوٹا امریکا کے سینئر وائس پریذیڈنٹ جیک ہولس  نے اپنے محتاط بیان میں کہا ہے کہ اپنےصارفین کے شکرگذار ہیں تاہم نمبر ایک پر پہنچنا کبھی بھی کمپنی کی ترجیح نہیں ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر