سٹی 42: پنجاب حکومت کا نیا ترجیحی منصوبہ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے شروع ہونے سے قبل ہی مہنگا ہوگیا ، تعمیراتی میٹیریل کے سرکاری ریٹ ریوائز ہونے سے لاگت میں گیارہ ارب کا اضافہ ہوگیا ۔
ایل ڈی اے نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کا پی سی ون پر نظر ثانی شروع کردی ہے ۔ اس سے قبل منصوبے پر مجموعی طور پر50 ارب لاگت آرہی تھی ۔45 ارب روپے کنسٹرکشن لاگت جبکہ 5 ارب روپے لینڈ ایکوزیشن کیلئے ہوں گے ۔ یکم جنوری سے محکمہ فنانس کے لاگو شدہ نئے ریٹس سے لاگت میں ہوشربا اضافہ ہوا ۔ اضافے سے منصوبہ50 ارب روپے سے61ارب روپے تک پہنچ گیا ۔
ایل ڈی اے منصوبے کی بنیادی لاگت میں اضافے کی منظوری گورننگ باڈی اور حکومت پنجاب سے لے گی ۔ ایل ڈی اے نے منصوبہ فروری 2022 میں شروع کرنے کا عندیہ ۔ منصوبے کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کا فارمولا طے ہونا باقی ہے ۔ انجنئیرنگ ونگ ایل ڈی اے کے مطابق منصوبے پر پوری توجہ کے ساتھ کام جاری ہے رواں ماہ تمام معاملات طے کرلیے جائیں گے۔