ویب ڈیسک : برطانیہ میں چرچ آف انگلینڈ کے زیراہتمام چلنے والے 940 گرجا گھر ہمیشہ کے لئے بند ہوگئے ہیں اور ان میں کام کرنے والے پادریوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق 1987 سے لے کر 2019 تک چرچ آف انگلینڈ کے زیراہتمام چلنے والے 940 گرجا گھر ہمیشہ کے لئے بند ہوگئے ہیں 2010 سے لے کر 2019 تک صرف دس سالوں میں بند ہونے والے گرجا گھروں کی تعداد 423 ہے۔ درہام او مانچسٹر میں سب سے زیادہ گرجا گھر بند ہوئے ہیں۔
اس وقت برطانیہ میں موجودہ گرجا گھروں کی کل تعداد 15 ہزار 490 ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں گرجا گھروں کی بندش پر چرچ آف انگلینڈ کے مذہبی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ساؤتھ وارک کتھیڈرل کے ڈین ریورنڈ اینڈریو نن نے صورت حال کو الارمنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرجاگھروں کو بند کرنے والی پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے پادری نظام میں انقلابی تبدیلی لائے جانے کی ضرورت ہے۔