سٹی42: لاہور شہر میں سات سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ،محکمہ خزانہ نے کمپلیکس کیلئے ایک ارب 76 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔
پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے 7 سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے ایک ارب 76 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ سپورٹس کمپلیکس رکھ شاہدرہ کے علاقے میں، سبزہ زار، سنگھ پورہ، چائنہ سکیم اور تاجپورہ میں تعمیر کئے جائیں گے۔ شالامار، ٹاون شپ اور کینال بینک میں بھی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ نے مذکورہ سپورٹس کمپلیکسز کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے مذکورہ گرانٹ محکمہ سپورٹس کے اکاونٹ میں منتقل کر دی ہے۔