سٹی 42: کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، مارے گئے ڈاکو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کاہنہ کےعلاقہ ہلوکی پنڈ میں مبینہ پولیس مقابلہ کی دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست دوملزمان مارے گئے، دونوں ڈاکوں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، مرنے والوں میں25سالہ ساجد اور 23سالہ عبدالرحمان شامل ہیں، دونوں ڈاکو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی زیر حراست تھے۔
ڈاکوؤں کو ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لے جایا گیا،تو انکے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، ڈاکوؤں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے ناکہ بندی بھی کی گئی،تاہم ڈاکواندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔