ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اَبرِ رحمت  برسنےسےفضائی آلودگی میں مزید کمی ۔۔ مزید بارشوں کی پیشگوئی

اَبرِ رحمت  برسنےسےفضائی آلودگی میں مزید کمی ۔۔ مزید بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری , اَبرِ رحمت  برسنے سے فضائی آلودگی کی شرح میں مسلسل کمی،،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 159 ریکارڈ کیا گیا.لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں نویں نمبر پر براجمان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کاامکان ہے ،مغلپورہ،باغبانپورہ،غازی آباد،صدر،دھرمپورہ،گڑھی شاہو,شمالی لاہوررنگ روڈ،ایئرپورٹ،بندروڈ, ایبٹ روڈ،پنجاب اسمبلی،مال روڈ،ہال روڈ،مزنگ, فیروزپورروڈ،سمن آباد،گلشن راوی،اقبال ٹاؤن،اسلامپورہ،ساندہ , ماڈل ٹاؤن،گرین ٹاؤن،باگڑیاں،ٹاؤن شپ, فیصل ٹاؤن،لبرٹی،گلبرگ اوراطراف کےعلاقوں میں بھی بارش .محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 سینٹی  گریڈ ریکارڈ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 15 سینٹی  تک جانے کاامکان ہے،شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 159 ریکارڈ کیا گیا.لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں نویں نمبر پر براجمان ہے۔ مراتب علی روڈ گلبرگ میں 380،کوٹ لکھپت میں  228،بحریہ آرچرڈ میں  186،فدا حسین ہاؤس میں 181،ٹاؤن شپ میں 175،مال روڈ  پر ایئر کوالٹی انڈیکس170 ریکارڈ،ٹھوکر نیوز بیگ  میں 164،پنجاب یونیورسٹی 163 اور یو ایس قونصلیٹ پر یہ شرح 163 ریکارڈ کی گئی۔شہر میں رات بھر ہونے والی بارش سےموسم مزید سرد ہوگیا۔