ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر نعمان نیاز کی شامت آگئی

ڈاکٹر نعمان نیاز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سرکاری ٹی وی( پی ٹی وی)  نے تنخواہوں کے علاوہ پروگراموں کی مد میں اضافی مراعات لینے والوں سے رقم واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی پی ٹی وی کی جانب سے ڈائریکٹر سپورٹس نعمان نیاز کو اضافی ادائیگیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔  پی ٹی وی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے گزشتہ دو سالوں میں تنخواہ کے علاوہ پروگرام کی مد میں اضافی ادائیگیاں واپس کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ 

واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ کے علاوہ پروگرام کی مد میں 32 لاکھ 62 ہزار روپے وصول کیے۔  گزشتہ روز ڈاکٹر نعمان نیاز کا پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز سے پی ٹی وی اکیڈمی میں بطور ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی تبادلہ کر دیا گیا،یاد رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز پی ٹی وی میں ڈائریکٹر سپورٹس تعینات تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer