ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار ،اغوا ہونیوالی طالبہ نے سچ بتادیا

شادی سے انکار ،اغوا ہونیوالی طالبہ نے سچ بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی) شادی سے انکار پر بی اے کی طالبہ کے اغواء کا معاملہ، طالبہ اپنا بیان قلمبند کرانے سیشن عدالت پہنچ گئی، عدالت نے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے طالبہ کے اغواء کے کیس کی سماعت کی، بی اے کی طالبہ عظمیٰ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان قلمبند کرایا، لڑکی کی جانب سے فرزانہ شاہد ایڈووکیٹ پیش ہوئیں، ملزم کبیر، والد نذیر حسین اور والدہ ساجدہ بی بی کے خلاف تھانہ ہیئر میں مقدمہ درج ہوا۔

لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کبیر نے میرا رشتہ مانگا اور والدین نے انکار کر دیا، ملزم نے مجھے بدنام کرنے کے لئے اغوا کرلیا تاکہ میری کسی دوسری جگہ شادی نہ ہو سکے، طالبہ کا کہنا تھا کہ مجھے ملزم نے نومبر2020 میں اکیڈمی جاتے ہوئے اغوا کیا، طالبہ کی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے ملزم کبیر اور اس کے والدین کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو 8جنوری کو تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer