( عابد چوہدری ) اسلام پورہ میں خاتون کے تنازع پر باربر شاپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اکرام نامی شہری کو قتل کر دیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے بند روڈ پر شہری اکرام ہیئر کٹ کروانے کے لئے باربر شاپ گیا جہاں وہ دوکان میں بیٹھا ہی تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان موقع پر پہنچے جنہوں نے اندھا دھند اکرام پر فائرنگ کر دی۔ مقتول باربر کی دوکان میں موجود تھا جس کو موٹر سائیکل سواروں نے 8 فائر مارے جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاتون کے تنازعہ پر پیش آیا جبکہ کوہاٹ کا رہائشی لاہور میں رکشہ چلاتا تھا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔