موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر والدین پریشان

موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر والدین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین) موسم سرما کی تعطیلات تو ختم ہوگئیں مگرسردی کی لہر ختم نہیں ہوئی، بچے اور والدین پریشان، چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں اب ختم ہوگئیں جبکہ سردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ دوسری جانب بارش بھی شروع ہوگئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی میں مزید اضافہ کا امکان ہے جبکہ بچے اور والدین سکول کھلنے سے پریشان ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ سردی سے پریشان اور بیمار بچے پڑھائی پر توجہ نہیں دے سکتے، سکولوں میں ہیٹر بھی نہیں ہوتے، سردی سے بچے بیمار ہوجاتے ہیں۔ والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سردی کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتہ اضافہ ہونا چاہیئے ورنہ بچے سردی سے بیمار ہوجائیں گے۔

سردی کی لہر میں اضافہ اور بارش کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔