( عثمان علیم ) لاہور ریس کلب میں گھڑ دوڑ مقابلوں کا انعقاد، نیو ایئر کپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین سالہ گھوڑی چرچل نے اپنا نام کر لیا۔
لاہور ریس کلب میں ہفتہ وار گھڑ دوڑ مقابلوں کا انعقاد ہوا، جسے دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد لاہور ریس کلب میں موجود رہی۔ لاہور ریس کلب میں دو کپ ریسز سمیت نو ریسز منعقد ہوئیں جس میں مخدوم زادہ سید حسن محمود میموریل نیو ایئر کپ اور ڈرفٹ کپ شامل ہے۔
دن کی پہلی ریس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد "ایدر ویکھ"، دوسری ناروالی پرنسز، تیسری ریس میں ہیلینا، چوتھی ریس میں مس ورلڈ نے جیتی کا فتح کا سہرا اپنے سر سجایا۔
بارہ سو میٹر مخدوم زادہ سیدحسن میموریل نیو ایئر کپ کے لیے کھیلی جانیوالی دن کی سب سے بڑی ریس میں سخت مقابلے کے بعد چرچل نے فتح اپنے نام کی۔