(علی اکبر) مہنگائی کے باعث سردیوں کی سوغات مچھلی بھی عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔
سردیوں میں مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، ان دنوں فرائی یا شوربے والی مچھلی تقریباً ہر گھر کے دستر خوان کی زینت بنتی ہے لیکن مہنگائی کے باعث کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جومچھلی کی خریداری کی سکت نہیں رکھتے، مچھلی کےسر اور ریڑھ کی ہڈی کو جسے عرف عام میں سرے کنڈے کہا جاتا ہے، بس یہی غریب کی قسمت میں ہوتےہیں، امیر لوگ انہیں غیرضروری سمجھ کر دکاندار کے پاس ہی چھوڑ جاتے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت مچھلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ان کا کاروبارمتاثر ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ ہرشخص کودو وقت کی روٹی میسر ہو سکے، مہنگائی کے سونامی نے سفید پوش طبقے سے معیاری خوارک کا حق بھی چھین لیا، جو معاشرے اور ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔