ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، فہرست میں شامل منشاء بم اور ابلاج ٹیپو ٹرکاں والا کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔

جسٹس عالیہ نیلم  منشاء بم اور بلاج ٹیپو ٹرکاں والا کی درخواستوں پر 6 جنوری کو سماعت کریں گی، درخواست گزاروں کی جانب سےسید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کی گئیں، درخواستوں میں پنجاب حکومت، آئی جی اورڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست مرتب کی گئی ہے، مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور ان مقدمات کے خلاف عدالتوں میں کیس زیرسماعت ہیں، پہلےبھی مقدمات کے باعث انتظامیہ کی جانب سے نظر بند کیا گیا، 2013 میں عدالت نے نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا، ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں بلاجواز نام شامل کیا گیا۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹاپ ٹین جرائم پیشہ افراد کی فہرست کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

Sughra Afzal

Content Writer