علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے واقعہ میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگا کر فی الفور قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلی نے لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے، انہوں نے کہا ہےکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔