(علی ساہی) یوم پاکستان پر پہلی بار پولیس کا 474 جوانوں پرمشتمل دستہ اسلام آباد میں ہونیوالی پریڈ کا حصہ بنے گا۔
پنجاب پولیس کا چاک وچوبند دستہ پہلی دفعہ یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں ہونیوالی پریڈ کا حصہ بنے گا، ٹریننگ برانچ نے پریڈ میں حصہ لینے والے جوانوں کے انتخاب کیلئے مراسلہ تمام پولیس ٹریننگ سکولز و کالجز کو بھجوا دیا، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں جسمانی طور پر فٹ اور پانچ فٹ دس انچ قد کے اہلکاروں اور افسروں کو منتخب کر کے ڈرل کیلئے 7 جنوری کو سہالہ کالج بھجوایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ماہر ڈرل ٹرینرز دس روز کی خصوصی ٹریننگ دیں گے جس کے بعد دستہ اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔