ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزراء ،حکومتی ارکان اسمبلی کیلئے30ارب کا پیکیج منظور

صوبائی وزراء ،حکومتی ارکان اسمبلی کیلئے30ارب کا پیکیج منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) پنجاب میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام سے جاری پروگرام کے فیز ون کے بعد اب فیز ٹو کا آغاز، صوبائی وزراء اور حکومتی ارکان اسمبلی کیلئے30ارب روپے کا پیکیج منظور کر لیا گیا، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو حلقوں میں نئی سکیموں کیلئے 31 جنوری تک نشاندہی کاوقت دیدیا گیا۔

  کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز ٹو میں حکومتی ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 15 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے، پنجاب حکومت نے ضلعی حکومت کو وزرا ء اور ارکان اسمبلی کے حلقوں میں مزید ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کا ٹاسک دے دیا ہے اور اکتیس جنوری تک حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کے حلقوں کی سکیموں کی فہرست مرتب ہوگی جبکہ 15 فروری سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز ٹو کیلئے فنڈز کا اجراء کردیا جائے گا۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل فیز ون پر اب تک 10 ارب روپے وزراء اور ارکان اسمبلی پر خرچ کیے جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کیلئے 30 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer