ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوری نوجوان نے منفرد" ای فائر ہیٹر" متعارف کرا دیا

لاہوری نوجوان نے منفرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامررضا) سردی بڑھی تو لاہور کے نوجوان نے منفرد" ای فائر ہیٹر" متعارف کرا دیا ، یہ ہیٹر بجلی کی کھپت میں کم خرچ اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

 نوجوان اسامہ نعیم کے مطابق کمرے کے مناسب درجہ حرارت کے مطابق کمرہ گرم ہونے کے بعد یہ ای فائر ہیٹر خود بخود بند ہوجاتا، منفرد ہیٹر بنانے والے نوجوان اسامہ نعیم کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر پاکستان میں بنا ہے جس کی قیمت 15 ہزارسے شروع ہوتی ہے اور اس کا سائز آپ اپنی مرضی سے بنوا سکتے ہیں،بجلی سے چلنے والے ای فائر ہیٹرپر ریموٹ کے ذریعے کمرے کا درجہ حرارت کنٹرول ہوسکتا ہے۔

اسامہ نعیم نے مزید بتایا کہ ای فائر ہیٹر کا بجلی کا خرچ زیادہ نہیں، 15روپے فی گھنٹے خرچ آئے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer