سعید احمد: 2020میں ریٹائرڈ ہونے والے اعلی ریلوے افسران کی لسٹ جاری، رواں سال گریڈ 17 سے لیکرگریڈ 21 تک کے انتیس اعلی افسران اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوں گے۔
ریلوے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق ریٹائرہونے والوں میں شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل، جنرل ایڈمنسٹریشن، ٹیلی کمیو نیکیشن، میڈیکل، سول، مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں۔ گریڈ 21 کے پانچ، گریڈ 20 کے دو، گریڈ 19 اور 18 کے چار چار افسران رواں سال ریٹائرڈ ہونگے، جبکہ اعلی عہدوں پہ فائز گریڈ 17 کے چودہ افسران رواں سال ریٹائرڈ ہونگے۔
لسٹ کے مطابق گریڈ 21 کے سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، ڈی جی والٹن اکیڈمی سعید خان، جی ایم محمد طاہر، ایڈیشنل اور جنرل مینجر زبیرشفیع غوری بھی رواں سال ریٹائر ہو جائینگے۔جبکہ گریڈ 20 کے اعجاز احمد شیخ اور محفوظ علی خان، گریڈ 19 کے ندیم مرزا، سہیل صدیق بٹ اورجاوید اختر ریٹائر ہونگے۔
لسٹ کے مطابق کل 29 اعلی افسران رواں سال کے آخر تک ریٹائرہو جائیں گے۔