ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

72 سال بعد ننھے بچوں کی سُن لی گئی

72 سال بعد ننھے بچوں کی سُن لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) گنگا رام سے متصل مول چند چلڈرن ہسپتال میں 72 سال بعد پیڈز سرجری ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ، 20 بستروں پر مشتمل وارڈ بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق گنگا رام ہسپتال سے متصل مول چند چلڈرن ہسپتال 72 سال قبل 1946 میں قائم کیا گیا اور یہ شہر میں بچوں کے قدیم ترین ہسپتال کا اعزاز رکھتا ہے۔ مول چند چلڈرن ہسپتال گنگا رام میں بچوں کی سرجری کی سہولت میسر نہیں تھی۔

تاہم اب گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر کیلئے نئے بلاک کے منصوبے میں پیڈز سرجری کا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جدید آپریشن تھیٹرز، سرجری کے پروفیسر، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر سمیت ڈاکٹرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

گنگا رام ہسپتال کے چلڈرن بلاک میں آنے والے ننھے مریضوں کو علاج کیلئے دیگر ہسپتالوں سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔ ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر فیاض احمد بٹ کا کہنا ہے کہ پیڈزسرجری کی سہولت نئے بلاک کی تعمیرکے ساتھ ہی فراہم کردی جائے گی۔