پنجاب حکومت روزگار دینے کے بجائے چھیننا شروع

پنجاب حکومت روزگار دینے کے بجائے چھیننا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)  پنجاب حکومت نے میگا منصوبوں میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والا ادارہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے 35 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی نشادہی کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن ادارہ بنایا، چند روز قبل حکومت نے کپیسٹی بلڈنگ کے نام پر 35 افسران و ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دے کر نوکریوں سے نکال دیا ہے۔

مذکورہ ملازمین کا کنٹریکٹ 31 دسمبر 2018 کو ختم ہو چکا تھا جس پر انہوں نے کنٹریکٹ میں توسیع کی اپیل کی تھی، لیکن حکومت نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دے کر 35 لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے۔

ڈی جی ایم اینڈ ڈی ای محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کا ماتحت ادارہ ہے، فارغ ہونے والے افسران و ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں۔ محکمہ پی اینڈ ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ کپیسٹی بلڈنگ منصوبہ حکومت ختم کرنے جارہی ہے جس کے لیے مزید توسیع دینا حکومت کے اختیار میں ہے۔