ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔

 ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔
کیپشن: City42 - Doctors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ڈاکٹروں کیلئے زبردست خوشخبری، پے کمیشن کی سفارشات پر ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھادی گئیں۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا بجٹ مختص کرنے پر از خود نوٹس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ شکیل احمد سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر شبیر  بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری صحت شکیل احمد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پے کمیشن کی سفارشات پر پنجاب کابینہ نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھا دیں۔ اضافی تنخواہوں کی مد میں 16.60بلین سالانہ رقم مختص کر دی گئی ہے۔

 ڈاکٹر سلمان کاظمی نےبتایا کہ ڈاکٹرز کی سرکاری رہائشگاہوں کے بھی مسائل ہیں، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پے کمیشن نے 16.60 بلین سالانہ رقم مختص کر تو دی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نا شکرے لوگ انہیں اچھے نہیں لگتے۔ عدالت نے پےکمیشن کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے پر از خود نوٹس نمٹا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer