عرفان ملک: باٹا پور پولیس نے جعلی دودھ تیار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، 100سے زائد کیمیکل کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی مدد طلب کر لی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق باٹا پور پولیس نے ایک ڈیری شاپ پر چھاپہ مارا جہاں پر کیمیکل کی مدد سے دودھ کی تیاری کی جارہی تھی۔ پولیس نے موقع سے 100سے زائد کیمیکل کی بوریاں مکسچر اور فریزر سمیت دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والے ڈرم بھی برآمد کر لیے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان عرصہ دراز سے مقامی افراد کو کیمیکل سے تیار ہونے والا دودھ فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی مدد طلب کر لی ہے۔