ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدلیہ لاہور کی سال 2017 کی کارکردگی رپورٹ ہائیکورٹ کو ارسال کر دی

عدلیہ لاہور کی سال 2017 کی کارکردگی رپورٹ ہائیکورٹ کو ارسال کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 یاورذوالفقار:سینئرسول جج ایڈمن لاہور شکیب عمران قمر نے ضلعی عدلیہ لاہور کی سال 2017 کی کارکردگی رپورٹ ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی عدلیہ لاہور میں دوہزار سترہ میں دو لاکھ چھیاسی ہزار دو سو ساٹھ مقدمات دائر ہوئے۔ لاہور کی ماتحت عدالتوں نےدوہزار سترہ میں دو لاکھ اکانوے ہزار سات سو اکاون مقدمات نمٹائے۔

سیشن عدالت لاہور میں دوہزار سترہ میں تین سو اٹھتر نئے مقدمات درج ہوئے۔ سیشن عدالت لاہور نے گزشتہ سال چار سو اکیس قتل کے مقدمات کے فیصلے کیےجبکہ دوہزار سترہ میں سیشن عدالت میں سول فیملی اور کرایہ داری کی چھ ہزار ایک سو باسٹھ اپیلیں دائر کی گئیں جبکہ لاہور کی ماتحت عدالتوں نے چھ ہزار سات سو اٹھاسی سول،فیملی اور کرایہ داری کی اپیلوں پر فیصلے کئے۔

لاہور کی سول عدالتوں میں دوہزار سترہ کے دوران چھیاسٹھ ہزار پانچ سو تین نئے دعوے دائر کیے گئے، رپورٹ کے مطابق سول عدالتوں نے گزشتہ سال 69979 دعوؤں کے فیصلے کیے۔

فیملی اور گارڈین عدالتوں میں 26254 نئے مقدمات دائر کیے گئے جبکہ 26712 مقدمات نمٹائے گئے،مجموعی طور پر لاہور کی ماتحت عدالتوں نے دوہزار سترہ میں 291751 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔