بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، ٹیموں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، ٹیموں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 7 جنوری کو ہو گی، میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیموں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ،8جنوری کو افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق بلائند کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے نیپا ل اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے آفیشلز نے مہمان ٹیموں کا فقیدالمثال استقبال کیا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 7 جنوری کو جبکہ افتتاحی میچ 8جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور اور عجمان میں کھیلے جائیں گے۔ 12 جنوری کو پاک بھارت ٹاکرا عجمان میں ہو گا۔ بھارت کے علاوہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں عجمان میں اپنے میچز کھیلیں گی۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلے مرتبہ خاتون کھلاڑی بھی مردوں کے ساتھ کھیلتی ہو ئی دکھائی دےگی۔ نیپال کی بھاگواتی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والی دنیا کی پہلی خاتون کرکٹرہوں گی۔