ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات۔ نیب کیسز سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔نماز جمعہ جاتی عمرہ فارم ہاؤس کی مسجد میں کارکنوں اور مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ ادا کی ۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جاتی امراء فارم ہاؤس میں ملاقات کی جو تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، شریف خاندان کے خلاف نیب میں زیر سماعت کیسز اور ہفتہ کے روز کوٹ مومن میں ن لیگ کے جلسہ پر مشاورت کی گئی۔ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نماز جمعہ جاتی عمرہ فارم ہاؤس کی مسجد میں کارکنوں اور مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ ادا کی ۔

اس موقع پر سینیٹر سعود مجید، سید سرفراز شاہ، بجاش خان نیازی،حاجی طلعت، مرزا جاوید علی اور دیگر موجود تھے ۔ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔ ن لیگ وہ جماعت نہیں جو کسی دباؤ میں آ کر اصولوں پر سمجھوتہ کرے ۔

مزید دیکھئے: