عامر رضا خان: بیڈ منٹن پاکستان کے مقبول ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو پاکستان بھر سے کھلاڑی اس میں حصہ لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بار پنجاب اس چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہےچیمپئن شپ کے سیکرٹری طیب سہیل کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے دو سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کے لیے نیشنل چیمپئن شپ ملکی سطح کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ہر کھلاڑی کو چیمپئن شپ جیتنے کی خواہش ہوتی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ سے بہترین کھلاڑی سامنے آتے ہیں جو پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں آنے والے کھلاڑیوں اور آرگنائزر زکو اس ایونٹ سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔