ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

لاہور کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، شیڈول جاری
کیپشن: city42 - Gas Loadsheding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا):لاہوریوں کیلئے بری خبر،  اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ میں حائل سوئی گیس کی پائپ لائنز کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے باغبانپورہ، شالامار اور مغل پورہ سمیت متعدد علاقوں میں کل 24 گھنٹے کے لئے گیس بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن منصوبے کے دوران گیس پائپ لائن کی منتقلی سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے، 6 جنوری صبح دس بجے سے لے کر 7 جنوری کی صبح تک گیس بند رہے گی، پائپ لائن کی منتقلی کی وجہ سے تیزاب احاطہ، ریلوے کالونی، شجاع کالونی، گھوڑے شاہ کی گیس بند رہے گی، اسی طرح بیگم پورہ، فیض کالونی، نظام آباد، کوٹ خواجہ سعید، باغبانپورہ، شالیمار پارک، انگوری باغ، مسلم کالونی، مجاہد آباد، سنگھ پورہ، مغلپورہ، رشید پورہ، کوٹلی پیر عبدالرحمن، ولی پارک، کینال پارک، نصیر آباد، اکبر علی روڈ، شالامار لنک روڈ سے ملحقہ آبادیاں، سلطان محمود روڈ، بھوگیوال، محمد پورہ، لکھو ڈیر اور سلطان پورہ کے علاقے کی گیس بند رہے گی۔

 سوئی ناردرن حکام کے مطابق پائپ لائن منتقل کر کے گیس بحال کی جائے گی۔