محسن نقوی نے سیالکوٹ میں علامہ اقبال ہسپتال کی تعمیر نو کے بعد بلڈنگ کاافتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


میاں محمد اشفاق:   پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیالکوٹ میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے قلیل مدت میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیرِ نو کےمنصوبہ کا آغاز کر کے اسے مکمل کروایا ۔  ہسپتال انتظامیہاس سے پہلے انہوں نے گوجرانوالہ اور گجرات میں اپنے مکمل کروائے ہوئے کئی پروجیکٹس کے افتتاح کئے۔ گوجرانوالہ سے محسن نقوی گجرات گئے تھے، وہاں  سے فراغت پا کر سیالکوٹ پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیرِ نو  کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے، دوسرے فیز پر کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ الحمد للہ نئے پرنسپل صاحب بھی چارج لے چکے ہیں۔

 انہوں نے اپنے دوسرے ترقیاتی پروجیکٹس کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ  ابھی وزیر آباد سیالکوٹ روڈ پر سفر کر کے آیا ہوں، وہ سڑک بھی ماشا اللہ بہت اچھی بن گئی ہے۔وزیر آباد روڈ کا کام مکمل ہو چکا ہے، ائیرپورٹ سے شہر آنے والی سڑک پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جو دس پندرہ دن میں مکمل ہو جائے گا۔ سمبڑیال روڈ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ اگوکی سمبڑیال روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔ محسن نقوی نے کہا، ہاسپٹل کا کام بہت برا تھا۔ سی ایم ڈبلیو نے، میری ٹیم نے محنت اور جاں فشانی سے کام کیا جس کے  سبب تمام شروع کئے ہوئے کام پایہ تکمیل تک پہنچے۔

مختصر ٹیم، غیر ضروری اکھاڑ پچھاڑ سے گریز

انہوں نے بتایا کہ  میرے دور میں افسران کے غیر ضروری تبادلے نہیں کئے گئے۔ میں نے صرف 8 وزیر وں کی ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب ابھی تک وہی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے شروع کئے گئے منصوبوں کو نئی حکومت پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔