8 فروری کو ظل الہیٰ واپس لندن چلے جائیں گے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

 8 فروری کو ظل الہیٰ واپس لندن چلے جائیں گے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا تو یہ الیکشن قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔

سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہروایا گیا تو یہ برداشت نہیں کروں گا ۔ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے پولنگ اسٹیشنز دور دراز علاقوں میں بنا دیےگئے ہیں۔الیکشن کمیشن کودرخواست دی تاحال کاروائی نہیں ہوئی۔

قائد ن لیگ نوازشریف سے متعلق لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو ظل الہیٰ واپس لندن چلے جائیں گے۔ جاتے جاتے یہ کہیں گے مجھے کیوں بلایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وکیل نہیں کرنے دیا گیا انکو فوری سزائیں دی گئیں اور یہ سزائیں اپیلوں میں ختم ہو جائیں گئیں۔