سٹی42 : شہر قائد کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی پل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے اپنے آگے جانے والی موٹر سائیکل کو زور سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار سڑک پر گر گیا اور شدید چوٹیں آئیں، حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔
زیادہ خون بہنے کے باعث موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی شناخت سید نعیم کے نام سے ہوئی،
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔