2024 کے الیکشن میں 2018 کے الیکشن سے کیا کچھ مختلف ہے، اعداد و شمار نے سب کچھ بتا دیا

Election 2024, Election2018, comparison of the election 2024 with election2018, City42, Election Commission of Pakistan, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عام انتخابات 2024  میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگی اور اپیلوں کے حوالے سے اہم اعدادوشمار سامنے آگئے۔

2024  کے عام انتخابات کے دوران  2018  کے الیکشن کی نسبت زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے اور زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی مسترد   بھی کئے گئے۔ 

اس الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدواروں کے2024 میں 13.70 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ 2018 میں قومی اسمبلی کے امیدواروں کے 10.4 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے جمع کرا ئے گئے 88.06 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 11.93 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

ملک بھر میں انتخابی ٹریبونلز نے قومی اسمبلی کے 68.56  فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور اور 31.43 فیصد کی مسترد کیں۔ٹریبونلز نے صوبائی اسمبلیوں کے 66.66 فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور اور 33.33 فیصد کی اپیلیں مسترد کیں۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے دائر اپیلوں میں سے 67.38 فیصد منظور اور32.61 فیصد مسترد کردی گئیں۔قومی اسمبلی کے لئے جمع کروائے گئے 86.29 فیصد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کرلئے تھے۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے جمع کروائے گئے 88.78 فیصد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کئے۔صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے 11.21  فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے مجموعی طور پر 25ہزار 951امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے ریٹرننگ افسران نے 22ہزار 855 کاغذات نامزدگی منظور کئے۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 3 ہزار 96 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔

ذرائع الیکشن کمیشن  نے اپنے ریکارڈ کے ھوالے سے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں کے لئے 7ہزار 474 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔قومی اسمبلی کے لئے 7ہزار 29مرد اور 445خواتین نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے 6 ہزار 450 امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے تھے۔قومی اسمبلی کے 1024 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔

قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 897 اپیلیں دائر کی گئی۔ملک بھر میں قومی اسمبلی کے لئے ٹریبونلز نے 615 درخواستیں منظور اور 282 مسترد کردیں۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593جنرل نشستوں کے لئے 18 ہزار 477 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے۔  ان میں 7ہزار 665 مرد اور 812خواتین امیدوار شامل ہیں۔

 صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے 16ہزار 405 کاغذات نامزدگی منظور اور 2 ہزار 72 مسترد کر دیئے گئے تھے۔صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی جانب سے ایک ہزار 476 اپیلیں دائر کی گئیں۔ٹریبونلز نے صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی 984 درخواستیں منظور اور  492 اپیلیں مسترد کیں۔ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی جانب سے  2 ہزار 373 اپیلیں دائر کی گئی ۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے دائر 1599 درخواستیں ٹریبونلز نے منظور اور 774 مسترد کردی تھیں۔