ساجد علی: پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین نےمریم نواز شریف کی حمایت میں این اے119 میں موٹر سائیکل ریلی نکالی۔
ریلی مین مسلم لیگ نون کی حامی لڑکیوں نے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مسلم لیگ نون اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین کی این اے 119میں مریم نواز شریف کی حمایت میں موٹر سائیکل ریلی اپنی نوعیت کی پہلی ریلی ہے۔ دوسری جماعتوں اور مسلم لیگ نون کی خواتین خصوصاً عورتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی خواتین لاہور میں بہت بڑی بڑی احتجاجی ریلیاں نکالتی رہی ہیں لیکن کسی سیاسی جماعت کی حامی خواتین کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی ریلی پہلی مرتبہ نکلا گئی ہے۔ مسلم لیگ نون کی ریلی میں شامل لڑکیوں نے گلے میں مسلم لیگ کے مقبول نعرے لگائے۔خواتین بائیکرز نے این اے 119 لاہور کی مختلف سڑکوں، بازاروں کا چکر لگایا ۔ انہوں نے مریم نواز شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ۔