ووٹ کی طاقت سے آنے والی حکومت پر اعتماد کریں، محسن نقوی

Mohsin Naqvi Faisalabad, Chat with media, Chief Minister of Punjab, CM Mohsin, Hospitals upgradation, City42
ووٹ کی طاقت سے آنے والی حکومت پر اعتماد کریں، محسن نقوی
Mohsin Naqvi Faisalabad, Chat with media, Chief Minister of Punjab, CM Mohsin, Hospitals upgradation, City42
ووٹ کی طاقت سے آنے والی حکومت پر اعتماد کریں، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے آنے والی حکومت پر اعتماد کریں۔ 

محسن نقوی نے فیصل آباد میں بہت سے پروجیکٹس کے افتتاحوں سے بھرے ایک مصروف دن کے دوران مقامی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کا سب سے بڑا پراجیکٹ سیف سٹی ثابت ہوگا، جس کاآغاز ہوچکاہے۔ہم نے  پراجیکٹس کے خالی اعلان نہیں کئے بلکہ کام مکمل کروا کےافتتاح کرکے جارہے ہیں۔

ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا مشکل کام

  محسن نقوی نے کہا کہ  ہسپتالوں کی پہلے اور حالیہ صورتحال کا موازانہ کریں تو ہسپتالوں کی حالت میں واضح فرق نظر آئے گا۔  فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعمیرات و مواصلات اور دیگر محکموں نے دن رات کام ہے۔  الائیڈ ہسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی دیکھ کر بہت خوش ہوں۔اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہو ں کہ تمام ہسپتال اتنی بہترین حالت میں مکمل ہوگئے ہیں۔  ڈاکٹر ز اور انتظامیہ کو ہسپتالوں کی اونر شپ لینی اور خیال رکھنا ہے۔ اگر ہسپتالوں کا خیال رکھا گیا تو اگلے 30سال تک معیار اچھا ہی رہے گا۔  محکمہ تعمیر ات ومواصلات اگلے 6ماہ ہسپتالوں کو مینٹین رکھے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ  اعلان کردینا آسان ہے،لیکن 80دن میں پراجیکٹ مکمل کرلینا ایک مشکل ٹاسک ہے۔ اپ گریڈ کرنے کے لئے ہسپتال مکمل بند نہیں کئے، جہاں کام شروع کیا گیا وہ حصے بند کرنا پڑے۔ 

 اگراپ گریڈیشن کے لئے مہینے بھر کی دشواری نہ برداشت کرتے تو ہسپتالو ں کی حالت ایسے ہی رہتے۔ اپنے گھر کے دو کمرے بھی ٹھیک کرانے ہوں تودشواری کاسامنا ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں میں تعمیر نو کے کام کے دوران مریضوں کی مشکلات کا پورا خیال رکھا گیا۔  ذلیل وخوار جیسا لفظ تب استعمال ہوسکتاہے جب ہسپتا ل کی حالت خراب، علاج نہ ہورہاہو اور مریض در بدر ہوں۔ 80دنوں میں ایک لاکھ 80 ہزار سکوائر فٹ ایریا اپ گریڈ کرنا ناممکن کہلاتا ہے جو اپ گریڈ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ الائیڈ ٹو ہسپتال بھی مکمل ہوچکاہے۔  نصرت فتح علی خان ہسپتال کی تعمیر و مرمت 2014سے زیر التواء چلی آ رہی تھی۔  اب نصرت فتح علی خان ہاسپٹل 250بیڈز کے ساتھ فنکشنل ہوچکاہے۔

سیف سٹی پروجیکٹ قابل فخر اثاثہ

محسن نقوی نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کریں تو شہری فیصل آباد کاشہری ہونے پر فخر محسوس کریں گے۔ رنگ روڈ بھی زیر التواء تھی جس کاکام تیزی سے کیاگیاہے۔  سمندری سے گوجرہ، چنیوٹ سے ساہیا والہ اور جھنگ کی سڑکیں مکمل کی گئی ہیں۔

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پرانی سبزی منڈی میں پارک بنایاجائے گا۔

فیصل آباد بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر

  بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں 124قسم کی این او سیز 14دن میں فراہم کی جائیں گی۔ کاروبار کرنے والے افراد کو اب سرکاری دفاتر کے بار بار دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔  محکمہ صنعت نے 6بزنس فیسیلٹیشن سنٹر قائم کئے ہیں، چیمبرز آف کامرس کو بھی آن بورڈ رکھا گیا ہے۔

شفاف الیکشن کے انتظامات

  محسن نقوی نے بتایا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔فیصل آباد میں 475 حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس کیمرے نصب ہوں گے۔

مفت ادویات کی فراہمی

 اپنے بجٹ میں رہ کر مفت ادویات کی فراہمی کے لئے جو کرسکتے تھے کیا ہے۔ محسن نقوی ادویات کی فراہمی کے سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کیاہے۔ ادویات کی قیمتیں بڑھیں ہیں لیکن بجٹ وہی پرانا ہے، اگلی حکومت چاہے تو بجٹ بڑھا سکتی ہے۔  اگر اللہ نے چاہا تو کرکٹ کی تیاری کریں گے، اللہ کی مرضی شامل ہوئی تو فیصل آباد میں کرکٹ میچ ہوں گے۔ محسن نقوی مختصر عرصے میں جتنا کام ہوسکتا تھا کیاہے۔