80 دن میں بوسیدہ الائیڈ ہسپتال نیا کر دیا، اب ڈاکٹر اور نرسیں سنبھالیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اَسی دنوں میں 50 برس پرانے بوسیدہ  الائیڈ ہسپتال کی حالت بدل گئی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے نو تعمیر شدہ سٹیٹ آف دی آرٹ او پی ڈی بلاک، سرجیکل اور میڈیکل ایمرجنسی اور نیو بلاک کا افتتاح کر دیا ۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے اپ گریڈ کئے گئے ہسپتال کے وارڈز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپ گریڈیشن کے مشکل پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے ساتھ  80 روز میں مکمل کرنے پر تعمیرات ومواصلات و صحت  کے سیکرٹریوں اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال کی نئی وارڈز میں کام میں مصروف ڈاکٹروں اور نرسوں سے ملاقات کی ۔ ڈاکٹرز اور نرسز نے ہسپتال کو  ریکارڈ مدت میں بہتر بنانے پر وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے استقبالیہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور فارمیسی کے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔

سید محسن رضا نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی پہلے حالت بہت خراب تھی۔ ہماری ٹیم نے دن رات محنت کر کے 80 روز میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔ محسن نقوی نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ ہسپتال نیا ہو گیا ہے، انہوں نے کہا،  اب ڈاکٹروں اور  نرسوں کو  اپنے ہسپتال کی اونر شپ لینا ہے۔یہ ہسپتال آپ کا ہے اور آپ نے ہی اس  کا خیال رکھنا ہے۔