ویب ڈیسک : کوئٹہ میں منوچان روڈ پر دستی بم حملے میں 2افراد زخمی ہو گئے۔
نا معلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے سے ایک بچہ اور ایک خاتون زخمی ہو گئے،واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔