مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے پہلے اچانک زندہ ہوگئی

مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے پہلے اچانک زندہ ہوگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دی گئی 66 سالہ خاتون آخری رسومات ہونے سے قبل سانس لینے لگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست آئیوا میں ایک حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا، جہاں آئیوا کے گلین اوکس الزائمر اسپیشل کیئر سینٹر میں گذشتہ ماہ کی تین تاریخ کو ایک 66 سالہ بوڑھی خاتون کو ڈیمینشیا، بے چینی اور ذہنی تناؤ ک کی وجہ سے لایا گیا۔ پوری رات ہسپتال میں خاتون کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا، پھر ہسپتال کی نرس کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد معمر خاتون کو مردہ قرار دیا گیا اور پلاسٹک کے بیگ میں بند کر کے مردہ خانے بھیجا گیا۔

اہل خانہ کی جانب سے خاتون کی آخری رسومات کی جارہی تھیں کہ خاتون سانس لینے لگی، خاتون کی اچانک سانس بحال ہونے پر اسے مردہ خانے سے دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پانچ جنوری کو انتقال کرگئیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو مردہ قرار دینے والے اسپیشل کیئر سینٹر پر دس ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا،دوران تفتیش اسپیشل کیئر سینٹر کے ایک ملازم نے بتایا کہ تین جنوری کو خاتون کی سانسیں ختم ہوچکی تھیں اور اس کی نبض بھی حرکت نہیں کر رہی تھی تو اس وقت اس کی اطلاع ایک نرس کو دی گئی۔

ملازم نے بتایا کہ خاتون پوری رات نرس کی نگہداشت میں رہیں اور نرس نے بھی دعویٰ کیا کہ اس نے بھی پوری رات خاتون کی نبض میں کسی قسم کی حرکت نوٹ نہیں کی، جس کے بعد کیئر سینٹر نے خاتون کو مردہ قرار دیکر لاش کو بیگ میں بندکر کے مردہ خانے بھجوا یا تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer