ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل کرنے جا رہا ہے

WhatsApp
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جو انفرادی اور گروپ چیٹس کو بدل کر رکھ دے گا۔WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے چیٹس کے اندر اہم پیغامات کو پن  کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی ہوم فیڈ پر تو چیٹس کو پن کرنے کا فیچر موجود ہے مگر چیٹس کے اندر پیغامات کو پن کرنا ممکن نہیں۔مگر اس نئے فیچر سے صارفین اہم پیغامات کو چیٹ ونڈو کے ٹاپ پر پن کرسکیں گے۔یہ فیچر ان حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جب کسی گروپ چیٹ میں بہت زیادہ میسجز بھیجے جاتے ہوں تو اہم پیغامات کو اس کی مدد سے دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔

البتہ جب کوئی صارف کسی چیٹ میں پیغام کو پن کرے گا تو اس کا علم دیگر افراد کو بھی ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے اور وہاں بھی سب کو دستیاب نہیں۔تو تمام صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ویسے یہ کوئی نیا فیچر نہیں، واٹس ایپ کی حریف ایپ ٹیلیگرام میں اس طرح کا ایک فیچر کئی برس پہلے متعارف کرایا گیا تھا۔