ویب ڈیسک:بچوں سے منسلک نت نئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے تمام صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چائنیز بچہ بہترین انداز میں بالی وڈ اداکار شاہ رُخ خان کے گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چائنیز بچے کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ وائرل ہونے والی اس بچے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیےجا رہے ہیں ۔ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ بہترین ڈانس کر رہا ہے۔جبکہ ایک صارف نے اس ننھے بچے کو آنے والے دور کا بہترین ڈانسر قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کی نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔