پرویز مشرف کی میت پاکستان منتقل ہو گی یانہیں ؟اہم خبرآگئی

پرویز مشرف کی میت پاکستان منتقل ہو گی یانہیں ؟اہم خبرآگئی
کیپشن: pervez musharraf
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق صدر  و آرمی چیف جنرل (ر)   پرویز   مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی  جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے   پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں، سفارتی ذرائع سمیت ان کے اہل خانہ  نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔  پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

ان کا خاندان 1947 میں دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ پرویز مشرف 2001 سے 2008 تک پاکستان کے صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔