ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی؛ 30 جنوری ہونے والے لاء انٹری ٹیسٹ کے جوابات جاری

ایچ ای سی؛ 30 جنوری ہونے والے لاء انٹری ٹیسٹ کے جوابات جاری
کیپشن: Law Admission Test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد، 30 جنوری کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات جاری کر دیئے گئے۔
 لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ایل ایل بی میں داخلوں کے لئےلاء ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کے حتمی نتائج کا اعلان کرنے سے قبل ایچ ای سی نے پوچھے جانے والے سوالات کی جوابی کاپیاں جاری کر دی ہیں۔

ایچ ای سی نے پانچ مختلف کیٹگریز کے سوالیہ پرچوں کے الگ الگ جوابات جاری کئے ہیں ، طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جوابات کی تصدیق ان جوابی کاپیوں کے ذریعے سے کر سکتے ہیں۔ لاء ایڈمیشن ٹیسٹ دینے والے طلبہ مذکورہ جوابی کاپیاں ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer