ملک میں کورونا کی صورتحال، این سی او سی کے نئے اعدادوشمار

ملک میں کورونا کی صورتحال، این سی او سی کے نئے اعدادوشمار
کیپشن: Covid 19
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: این سی او سی نے ہفتے کے اعداد و شمار میں ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں معمولی کمی ہوئی ہے کیونکہ مسلسل چوتھے دن مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے کم رہی، جو 9.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایکٹیو کیسز میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 29448 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,664,560 تشخیصی ٹیسٹ کرائے جانے کے بعد نئے کیسز کی تعداد 6,137 ہو گئی ہے، جس سے وبا شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1,454,800 ہو گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے کہا کہ وہ سستی کرنا چھوڑ دیں اور اگر وہ پہلے سے نہیں تو ابھی اپنے بوسٹر شاٹس حاصل کریں۔پاکستان کورونا کی پانچویں لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے بوسٹر شاٹس حاصل کرلیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر